ہوم

محمد ﷺ کے شہر سے

سفرِ حرمین شریفین کے مشاہدات و تجربات (سفرنامۂ حج)

مصنف: مولانا ڈاکٹر راحت مظاہری

سفرِ حرمین شریفین کے مشاہدات و تجربات، معمولات و معلومات، جذبات و تاثرات کا کشکول: سفرنامۂ حج۔

₹350₹70050% رعایت

دستیاب

کتاب کی تفصیل

مصنف
مولانا ڈاکٹر راحت مظاہری
ناشر
Maktaba Farooq

تعارف

“محمد ﷺ کے شہر سے” — یہ محض ایک کتاب کا عنوان نہیں، بلکہ ایک ایسا سحر انگیز اور بولتا ہوا نام ہے جسے دیکھتے ہی اہل محبت کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں اور روح میں ایک عجیب و غریب تڑپ بیدار ہو جاتی ہے۔ ہر سچے عاشقِ رسول ﷺ کے دل میں یہ آرزو مچلنے لگتی ہے کہ کاش! ہمیں بھی دیارِ حبیب ﷺ کی حاضری نصیب ہو اور ہم بھی فخر و عقیدت سے کہہ سکیں کہ یہ سوغات “محمد ﷺ کے شہر سے” ہے۔ اس طرح کا پرتاثیر اور دلکش نام تجویز کرنے کے لیے اعلیٰ ادبی ذوق کے ساتھ ساتھ سوز و دروں، وفورِ عشق، دردِ محبت اور جگر سوز جذبات کی ضرورت ہوتی ہے۔ سفرِ حرمین شریفین کے مشاہدات و تجربات — معمولات و معلومات، جذبات و تاثرات کا کشکول یہ کتاب محض ایک سفر نامہ نہیں بلکہ ان تمام مقدس اور روحانی جذبات کا نچوڑ اور حسین امتزاج ہے جو ایک زائر کے دل پر دیارِ مقدس میں گزرتے ہیں۔ کتاب کی نوعیت: سفرنامۂ حج مصنف: مولانا ڈاکٹر راحت مظاہری ناشر: مکتبہ فاروق

یہ بھی پسند آ سکتی ہیں

تمام کتب دیکھیں